پاکستان سے ترجیحی تجارت کا معاہدہ کرینگے، من موہن

manmohan singh

manmohan singh

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے ترجیحی تجارت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاک بھارت سیکرٹری تجارت کی ملاقات چودہ نومبر کو نئی دہلی میں ہوگی۔  من موہن سنگھ نے کہا کہ ویزے کے موجودہ نظام کی جگہ آزادانہ نظام جلد نافذ کردیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا نے اسے پاکستان کی جانب سے بھارت کو تجارت کیلیے پسندیدہ ملک قرار دیے جانے کا جواب کہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم من مومن سنگھ کا کہنا ہیکہ پاکستان سے ترجیحی بنیادوں پر تجارت کے معاہدے کیلئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ ویزے کا معاملہ بھی جلد حل کرلیا جائے گا۔ من موہن سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے قریبی طور پر وابستہ ہیں، الزام تراشی اور جوابی الزامات کا دور اب ختم ہونا چاہئے۔