پاکستان نے زمبابوے کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

Pakistan

Pakistan

دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔اوپننگ پارٹنر شپ میں محمدحفیظ نے ایک سو انتالیس اور عمران فرحت نے پچہتر رنز بناکر نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے نے پاکستان کو جیتنے کیلئے دو سو چھبیس رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم نے زمبابوے کو دس وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ جبکہ زمبابوے نے کریگ لیمب کی جگہ برائن وٹوری کو شامل کیا۔
اوپننگ پارٹنر شپ میں محمدحفیظ نے ایک سو انتالیس اور عمران فرحت نے پچہتر رنز بناکر سعیدانوراوررمیزراجہ کادو سو چار رنز کا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔ ہمیلٹن مساکیڈزا نے اڑسٹھ اور کپتان برینڈن ٹیلر نے پچاس رنز بنائے دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو چار رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کے سہیل تنویر نیدو، اعزاز چیمہ اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔