پاکستان نے معاہدے معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی سینیٹرز

us senate

us senate

امریکی سینیٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلیے باہمی معاہدے معطل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اس لیے امریکا کو بھی پاکستان سے تعلقات پرنظر ثانی کرنی چاہئے۔ سینیٹر جان مکین اور لندسے گراہم نے اپنی ویب سائٹ پر جاری مشترکہ بیان میں مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے میں پاکستان کے چوبیس فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعے کے بعد پاکستان کا ردعمل افسوسناک ہے۔ اس رویئے کے باعث دونوں مملکوں کے تعلقات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں۔
سینیٹروں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال میں اوباما انتظامیہ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرتے ہوئے نئے ممکنہ تعلقات کی روشنی میں پالیسی بنانے چاہیئے۔ جان مکین اور گراہم نے مشورہ دیا کہ پاکستان سے تعلقات جو بھی ہون لیکن افغانستان میں نیٹو فوج کو رسد پہنچانے کیلئے انتظام کیا جائے۔ سینیٹروں نے کہاکہ یہ رپورٹس ہیں کہ پاکستان نے امریکا سے انسداد دہشتگردی کے دو طرفہ معاہدے معطل کرنے اور فوجی تعلقات ختم کرنے کا فصیلہ کیاہے۔ اگر یہ سچ ہے تو اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کودھچکہ لگے گا۔