پاکستان نے چین کو امریکی ہیلی کاپٹر تک رسائی دی،فنانشل ٹائمز

abbottabad

abbottabad

لندن: پاکستان نے چین کو اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن میں تباہ ہونے والے امریکی اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر کے ملبے کا معائنہ کرایا تھا۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن میں گرکر تباہ ہونے والے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی چین کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے تصاویر لیں اور اس کے ڈھانچے کے نمونے میں بھی حاصل کئے۔
اخبار کے مطابق پاک فوج نے چین کو اس ہیلی کاپٹر کے ملبے تک رسائی دینے کی تردید کی ہے۔ اخبار کے مطابق امریکہ نے پاکستان سے کہا تھا کہ کسی کو ہیلی کاپٹر کے ملبے تک رسائی نہ دی جائے۔ واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ، واقعے کے چند ہفتے بعد امریکا کے حوالے کردیا گیا تھا۔