پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے عبوری کوچ کی تقرری پر غور

cricket traning

cricket traning

وقار یونس کے طبی وجوہ کے باعث مستعفی ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لئے عبوری کوچ کی تقرری پر غور کیا جا رہا ہے۔ زمبابوے کا دورہ وقار یونس کا قومی ٹیم کے ساتھ آخری ٹور تھا۔پی سی بی نے نئے کوچ کی تلاش کیلئے انتخاب عالم کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔ جس میں ظہیر عباس، رمیز راجہ اور کرنل نوشاد شامل ہیں۔
عہدے میں دلچسپی رکھنے والوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ تاہم ان درخواستوں کے جائزے اور موزوں امیدوار کو منتخب کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ کے وسط میں یواے ای میں سری لنکا سے سیریز کھیلنا ہے۔ اس لئے بورڈ عبوری کوچ کو ذمہ داری سونپنے پر غور کررہاہے اور اس کیلئے موجودہ بیٹنگ اور بولنگ کوچز اعجاز احمد اور عاقب جاوید مضبوط امیدوار ہیں۔