پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بجائے تعلقات قائم کرنے چاہئیں، جان کیری

John Kerry

John Kerry

امریکی سینٹر جان کیری کہتے ہیں کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بجائے اس سے تعلقات قائم کرنے چاہئیں، ایبٹ آباد سے ملنے وا لی دستاویزات میں اسامہ بن لادن نے اپنے ساتھیوں کو ڈرون حملوں سے محفوظ رہنے کا حکم دیا تھا۔

امریکی سینیٹر جان کیری نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسطی افریقہ میں القاعدہ نیا خطرہ بن کر ابھر رہی ہے۔ القاعدہ کی قیادت کو پکڑنے میں بہت حد تک کامیابی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بجائے تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں جنرل کیانی اور صدر زرداری سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کو جائز مقام دیئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ 2014 کے بعد بھی افغانستان میں دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے مشن کام کرتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے کچھ بھی کرے گا۔ بین الااقوامی کمیونٹی ایران پر معاشی پابندیاں لگانے میں تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ جان کیری امریکی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے والے صحیح انسان ہیں، دنیا بھر کے رہنماں سے ان کے تعلقات بہت اہم ہیں، ان میں غیر معمولی قائدانہ صلاحیتیں ہیں۔