پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا ٹیم کا اعلان

sri lanka cricket

sri lanka cricket

سری لنکا نے آئندہ ماہ یواے ای میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ تلکارتنے دلشن کپتان اور اینجلو میتھیوز نائب کپتان برقرار رہیں گے۔ سمارا ویرا اور اجنتھا مینڈس دورے کیلئے سری لنکن ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے۔ ٹیم میں پرسناجے وردنے، دنیش چندی مل،کوشل سلوا اور کمار سنگاکارا سمیت چار وکٹ کیپر بیٹسمین شامل ہیں۔ مہیلا جے وردنے، پراناوتانا،لاہیرو تھرمانے اسپیشلسٹ بیٹسمین ہیں۔ رنگانا ہیراتھ اور سوراج رندیو اسپنرز ہونگے۔ فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری دھمیکا پرساد، سورنگالکمل، چناکا ویل گدیرا اور شمندا ارنگاسنبھالیں گے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلی جائیگی۔