پاکستان کی بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان نے0-2 سے سیریز جیت لی

cricket

cricket

پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو چھیاسٹھ رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
میرپور ڈھاکا میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر دوسو باسٹھ رنز اسکور کئے تھے۔عمراکمل نے انسٹھ، یونس خان اور مصباح الحق نے سینتیس، سینتیس اور شاہد آفریدی نے ستائیس گیندوں پر بیالیس رنز بنائے۔بنگلہ دیش کے شفیع اسلام اور روبیل حسین نے دو،دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
جواب میں بنگلہ دیش کے نوجوان بیٹسمین ناصر حسین کی سنچری بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکی۔ پاکستان کے دوسو باسٹھ رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو چھیاسی رنز بناسکی۔ ناصر حسین سو اور شاکب الحسن نے چونتیس رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے چار اور محمد حفیظ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔