پاکستان ہاکی ٹیم بھارت کو ہرانے کیلئے پراعتماد

hockey

hockey

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا آخری لیگ میچ جمعہ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ اورڈوس چین میں جاری پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی نے کوریا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہراکرپوائنٹس ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور قومی ٹیم کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
قومی ٹیم جمعہ کواپنا آخری لیگ میچ بھارت کیخلاف کھیلے گا،جس کے برابر ہونے سے بھی پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیگا۔ منیجرخواجہ جنید نیکہاکہ جاپان سے ہارنیکے باوجود ٹیم کا حوصلہ پست نہیں ہوا اور انہوں نے کوریا کا مقابلہ زیادہ جوش اور فتح کے جذبے سے کیا اور اب تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف آخری گروپ میچ جیتنے کیلئے پراعتماد ہیں۔