پاکپتن کی خبریں 21/2/2017

Group Photo

Group Photo

پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اتحاد بین المسلمین کے ضلعی صدر مفتی زاہد اسدی، جنرل سیکرٹری حاجی محمد وسیم کی طرف سے وکلاء اور انجمن آڑھتیاں کے صدر درمیان مصالحت کی خوشی میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میںصدر ڈسٹر کٹ بار پاکپتن لک اسلم پرویز ، لیاقت علی خان بلوچ ، سید منیر شاہ ، راو رحمان للہ ، نوریز ایڈوکیٹ ، نعیم نواز خاں ، ملک حماد ایڈوکیٹ ، طیب محمود ایڈوکیٹ ، ذلفقار علی شاہ ایڈوکیٹ انجمن آڑھتیاں صدر رائو رفاقت علی ، چوہدری خوشی محمد گجر ، چوہدری محمد اسلم ، چوہدری مسعود ، راو ریاض ، رانا مون،چیرمین بلدیہ چوہدری مظفر اقبال ، وائس چیئرمین چوہدری اسرار احمد اور صلح میں مثالی کردار ادا کرنے والے ممبران اتحاد بین المسلمین حاجی محمد اشرف ، مفتی نور احمد ، قاری محمد یعقوب طاھر ، قاری گلزار فرید ، شیخ منیراحمد المعروف بابا جھنڈا اور چوہدری محمد اظہر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)معروف زمیندار پیر محمد ارشد جمال چشتی نے کہاہے کہ قلند ر پاک کے مزار پر ہونے والے خود کش دھماکے پر دن خون کے آنسو رورہا ہے ، شرپسندوں نے امن کے مراکز تو نہ بخشا اولیاء کرام نے ہمیشہ امن کی بات کی ، شرپسندوں نے ایسے مقامات کو نہ چھوڑا جہاں پر لوگ آکر فیض یاب ہوتے ہیںدھماکوں میں شہید ہونے والے شہدا کے خون کا قرض ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کا روں کا خاتمہ کرکے اتاریں گے ، پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں انڈیا ملوث ہے ،جو پاکستان میں قائم امن وامان کو خراب کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جیلوں میں موجود شرپسندوں کے سہولت کاروں کا باہر ان کے ساتھیوں سے رابطہ میں منقطع کیا جائے، حکومت مودی سے تعلقات فوری ختم کر کے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیں ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)نامعلوم افرادنے نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کرکے نعش پھینک کر فرار۔بتایاگیاہے کہ نامعلوم کار سوار ملزمان نے اپنی کار سے آنکھیں بندھی ہوئی نعش کو تھانہ صدر پاکپتن کے علاقے 11/Sp نزد نوا ز چوک کے قریب راجباہ کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے ۔نعش کی اطلاع پر اہل علاقہ جمع ہو گئے۔پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر DHQ ہسپتال منتقل کر دیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے نامعلوم شخص کو گولیاں مار کے قتل کرکے کار سے پھینک کر فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی پی او پاکپتن کامران یوسف ملک کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کا سرچ آپریشن، 10مشتبہ افراد حراست میں لے لیے۔بتایاگیا ہے کہ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر پاکپتن کامران یوسف ملک کی ہدایت پر پولیس تھا نہ سٹی نے ایس ایچ او رانا ندیم اقبال کی قیادت میں دربار بابا فرید ،محلہ پیر کریاں، محلہ حسن پورہ،پیر سلطان قبرستان ،لاری اڈہ سمیت دیگر علاقوں میں سر چ آپریشن کرتے ہوئے مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کرکے ان کے کوائف چیک کیے اسی دوران پولیس نے 10 مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔۔۔۔