پاک انگلینڈ سیریز: پی سی بی کے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان

PCB

PCB

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے لئے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سات سے نو جنوری تک انگلینڈ اور آئی سی سی الیون کے مابین جبکہ گیارہ سے تیرہ جنوری تک پی سی بی الیون اور انگلینڈ کے درمیان تین روزہ میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز سے قبل دس فروری کو پاکستان اور افغانستان جبکہ انگلینڈ اور انگلینڈ لائینز کے مابین ابو ظہبی میں ون ڈے میچ ہوں گے۔