پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز نومبر میں پاکستان میں ہو گی

pak vs india

pak vs india

بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور بھارت کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین عمران احمد شیخ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی ٹیم سولہ نومبر کو لاہور پہنچے گی۔ اٹھارہ، انیس اور بیس نومبر کو اسلام آباد میں تین ون ڈے اور بائیس، چوبیس اور چھبیس نومبر کو لاہور میں تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے تین روزہ ٹرائلز کے بعد پندرہ رکنی قومی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کی قیادت عبدالرزاق کریں گے جبکہ مسعود جان نائب کپتان ہوں گے۔