پاک بھارت سیریز، حکومتی کلیئرنس کا انتظار ہے، ذکا اشرف

zaka ashraf

zaka ashraf

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریزپرمذاکرات کے لئے انہیں حکومتی کلیئرنس کا انتظار ہے۔ پی سی بی دونوں ممالک کے مابین سیریز کی بحالی چاہتا ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا آغاز نیوٹرل وینیو سے ہی ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پاکستان میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے بھی پر امید ہوں۔ اور ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔