پاک چین تربیتی فوجی مشقیں آئندہ ہفتے ہوں گی

pakistan china

pakistan china

پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گی۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان مشقوں کو یوویوئی یعنی دو ملکوں کی دوستی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اس سلسلے کی چوتھی مشقیں ہیں۔
مشقوں کا مقصد جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشقوں میں کم شدت کے محدود پیمانے آپریشنز کو خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ شدت پسندی کے خلاف آپریشنز بھی ان مشقوں کا حصہ ہوں گے۔
مشقیں اسلام آباد کے قریب کے علاقے میں ہوں گی۔ پاکستان اور چین کے درمیان ان فوجی مشقوں کا آغاز دوہزارچار میں ہوا تھا۔ ان مشقوں سے پاکستان چین کی سرزمین پر فوجی مشقیں کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔