پاک چین ہاکی سیریز: پہلا میچ پاکستان نے تین صفر سے جیت لیا

hockey

hockey

چین کیخلاف ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے تین صفر سے باآسانی کامیابی حاصل کرلی۔ ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں پہلا میچ جیتنے میں پاکستان کو کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔
محمد عرفان نے پہلا گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔کپتان محمد عمران نے چند لمحات بعد گیند کو جال میں پہنچا کر پاکستان کی برتری دگنی کردی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی چین کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی پاکستان کی جانب سے تیسرا گول محمد توثیق نے پینلٹی کارنر پر بنایا۔ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرا میچ جمعرات کو کراچی ہی میں کھیلا جائیگا۔