پرتھ: پاکستان ہاکی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر

pak hockey

pak hockey

پرتھ میں کھیلے جا رہے نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنا منٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ برابر رہا،قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جارہے جدید طرز کے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم سخت محنت کے بعد بھی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ثابت ہوئی۔
آخری رانڈ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کے ساتویں منٹ میں پاکستان کیلئے شفقت رسول نے گول اسکور کیا، چند لمحے بعد نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔ قومی ٹیم تیسری پوزیشن کیلئے کل میچ کھیلے گا۔