پریمیئر فٹ بال لیگ، لیسٹر سٹی کی ایورٹن کو 1-3 سے شکست

Premier Football League

Premier Football League

لندن (جیوڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی اور ایورٹن کا میچ یک طرفہ رہا۔جمی وارڈی نے دو گول کر کے لیسٹر سٹی کو تین ایک سے کامیابی دلا دی۔ چیمپئن شپ کی رنگا رنگ انعامی تقریب کنگ پاور اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

لیسٹر سٹی کے ہزاروں شائقین نے اپنی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر جیت کا جشن منایا۔ فاتح کلب کے کپتان ویس مورگن نے مہمان خصوصی سے ٹرافی وصول کی۔