پشاور، بڈھ بیر میں پرائمری اسکول دھماکا خیز مواد سے تباہ

school

school

پشاور: (جیو ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں پرائمری اسکول کو بم سے اڑادیا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوا۔

شرپسندوں نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں واقع ماشو گگر کے ایک پرائمری اسکول کی دیوار کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے  سے پھٹا۔ دھماکے سے اسکول کو جزوی نقصان پہنچا۔