پشاور : اسکول وین پر فائرنگ تین بچوں سمیت چار ہلاک

Peshawar Bomb

Peshawar Bomb

حکام نے کہا  ہے کہ پشاور کے علاقے متنی میں منگل کو ایک اسکول وین پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین بچے اور ڈرائیور ہلاک جب کہ متعدد بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک مقامی اسکول میں چھٹی کے بعد بچوں اور اساتذہ کو ان کے گھروں کی طرف لے جانے والی گاڑی جب متنی بائی پاس کے علاقے میں پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا شمالی پہاڑی ضلع لوئر دیر میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایک مقامی رہنما شیر خان کی گاڑی کو ریمورٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں شیرخان ہلاک جب کہ کم از کم دو دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔