پشاور ہائیکورٹ : چار ججوں نے مستقل جج کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

peshawar highcourt

peshawar highcourt

پشاور ہائیکورٹ میں چار ججوں نے مستقل جج کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی جس میں سینئر وکلا ہائیکورٹ بار کے ممبران نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز افضل نے مستقل ہونیوالے چار ججوں سے حلف لیا۔
ان ججوں میں جسٹس عطااللہ جان، جسٹس مفتاح الدین، جسٹس میاں فصیح الملک اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں ان ججوں کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے دی تھی ان ججوں کی تعیناتی کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں مستقل ججوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں آٹھ ایڈیشنل ججز کام کررہے ہیں جبکہ باقی پانچ ججوں کی آسامیاں ابھی بھی خالی ہیں۔