پلانک میکس

Max Planck

Max Planck

جرمن ماہر طبیعات۔ پلانک میکس 1858ء میں پیدا ہوئے۔میونخ اور برلن میں تعلیم پائی۔ 1885 میں کیل یونیورسٹی میں طبیعات کا پروفیسر مقرر ہوا۔ 1889 سے 1928 تک برلن یونیورسٹی میں طبعیات کی تعلیم دی۔ 1930 سے 1935 تک قیصر ولیم انجمن ترقی سائنس کا صدر رہا۔ نظری مقدار کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔

شعاع کاری کے بارے میں بھی ایک اصول وضع کیا جو اس کے نام کی نسبت سے مشہور ہے۔ 1918 میں نظری مقدار وضع کرنے کے صلے میں نوبل پرائز ملا۔ ان کا انتقال 1947ء میں ہوا۔