پنجاب : مزید 559 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

dangue

dangue

لاہور: پنجاب میں مزید پانچ سو انسٹھ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ چار سو ننانوے کا تعلق لاہور سے ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے اسکول و کالجز کے بعد لاہور کی جامعات کو بھی کل سے دس روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے پانچ سو انسٹھ نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جن میں سے چار سو ننانوے کا تعلق لاہور سے ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق وزیراعلی شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔
جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول و کالجز کے بعد لاہور کی تمام جامعات کو بھی کل سے دس روز کیلئے بند کردیا جائے،تاکہ طلبا و طالبات ڈینگی کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں،ترجمان کے مطابق وزیراعلی نے لاہور میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کیلئے مزید بیس لیبارٹیز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے،اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں،جبکہ ہیلپ لائن کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے، وزیر اعلی نے مچھر مار ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایسا کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائے۔