پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 1800سے زائد ہو گئی

dangue

dangue

پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مریضوں کی تعداد اٹھارہ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سترہ سو سے زائد ہوگئی ہے ۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کو لایا جارہا ہے ۔
ڈینگی کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اسپرے کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں ۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سو سے زائد ہوگئی ہے۔ ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد صوبہ سندھ میں رواں سال میں173ہوچکی ہے اور ماہرین صحت نے شہریون کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔