پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتیں تیس ہو گئیں، پانچ ہزار متاثر

dengue lahore

dengue lahore

پنجاب میں ڈینگی بخار سے متاثرین کی تعداد پانچ ہزار 510 تک جا پہنچی۔ لاہور میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد ڈینگی بخار کا شکار ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 30 تک جاپہنچی ہے۔  سری لنکا سے آئے ہوئے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈینگی پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور سروسز اسپتال سے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے مختلف سیمپلز لینے کے بعد ان پر تحقیق کی جائے گی۔
ڈینگی وائرس پنجاب کی جڑوں میں سرائیت کرتا جا رہاہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار میں مبتلا افرادکی تعداد اور ان کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ پنجاب میں ڈینگی وائرس سے بچا اور کنٹرول کرنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا۔