پنشن کے انتظار میں ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

railway

railway

لاہور میں پنشن کے انتظار میں ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم جان کی بازی ہار گیا بینک کے باہر قطاروں میں کھڑے کئی افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے۔
لاہور میں ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین نے پینشن کے حصول کے لئے گزشتہ رات سے ہی بینک کے سامنے ڈیرے ڈال لئے تھے ۔ یہ بوڑھے پنشنرز ساری رات سردی میں کھلے آسمان تلے اپنی تقدیر اور بینک کا تالا کھلنے کا انتطار کرتے رہے تاہم ریلوے کے کسی افسر نے ان بوڑھے پنشنرز سے رابطہ نہیں کیا۔