پن بجلی کی قیمتوں میں 31 فیصد اضافہ

Power plant

Power plant

گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب ست نئے سال کا ایک اور تحفہ نیپرا نے پن بجلی کی قیمتوں میں اکتیس فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے پن بجلی اکتیس فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ٹیرف میں اضافہ کر کے دی گئی۔
بجلی کا ٹیرف موجودہ ٹیرف سے ایک روپے اٹھارہ پیسے فی یونٹ سے بڑھا کر ایک روپے چون پیسے فی یونٹ ہوجائیگا،ملک بھر کے صارفین سے پینتالیس ارب پیچاسی کروڑ روپے وصول کئے جائیں گے، اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ کو وفاقی حکومت نیٹ ہائیڈل پرافٹ ادا کرتی ہے، اس کی مد میں بھی چھ ارب روپے صارفین سے وصول کئے جائیں گے، پن بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال کے لئے دی گئی ہے۔