پہلا ون ڈے: پاکستان اور بنگلہ دیش جمعرات کو ٹکرائیں گے

pak vs bangladsh

pak vs bangladsh

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
دورہ بنگلہ دیش میں شامل واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو پچاس رنز سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ مصباح الحق الیون ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی کا عزم لیکر میدان میں اترے گی۔
پہلا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔ انیس سو چھیاسی سے لیکر دو ہزار دس تک دونوں ٹیموں کے درمیان چھبیس ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ پاکستان نے پچیس میچز جیتے، بنگلہ دیشی ٹیم صرف ایک میچ میں کامیاب رہی۔ انیس سو ننانوے کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان بنگلہ دیش کیخلاف ناقابل شکست ہے۔