پیرس ماسٹرز ٹینس: سونگا اور برڈیچ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

tennis

tennis

پیرس ماسٹرز ٹینس کے تیسرے رائونڈ میں جو ولفریڈ سونگا اور ٹوماس برڈیچ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے ساتھ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل کی لائن اپ بھی مکمل ہو گئی۔ پیرس میں جاری ٹورنامنٹ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ نے سربین یانکو تپ سراوچ کوسات پانچ اور چھ چار سے ہراکر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے اطالوی ایندریس سپی کو چھ تین اور چھ چار سے ہرایا۔ مارڈی فش ارجنٹائن کے یوان مناکو کے خلاف میچ کے دوران مقابلے سے دستبردار ہو گئے لیکن برڈیچ کی تپ سراوچ پر فتح نے مارڈی فش کو اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں پہنچا دیا۔
عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک یوکووچ نے ہم وطن وکٹر ٹروچی کوچار چھ ، چھ تین اور چھ ایک سے ہرایا۔ اینڈی مرے،راجر فیڈرر اورڈیوڈ فیرر نے بھی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔