پیرس میں 65 واں جشن آزادی پاکستان

independence day

independence day

جولائی فرانس کی آزادی کا مہینہ جبکہ اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے۔اس سال اگست 2011 اور رمضان المبارک 1432 کا آغاز فرانس میں ایک ہی دن ہوا پہلا اگست پہلا رمضان۔27 رمضان ہی کی ایک صبح تھی جب پہلی بار ریڈیو سے یہ اعلان ہو کہ یہ ریڈیو پاکستان ہے ۔اس اعلان کے ساتھ ہی محبان پاکستان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ اسی خوشی کو منانے کے لیے جب سے آج تک جہاں دنیا بھر میں پاکستانی تارکین وطن اپنے اپنے ڈھنگ سے اظہار کرتے ہیں۔ اسی کی ایک مثالی جھلک فرانس کے شہر پیرس کے منہاج القرآن کے مرکز میں دیکھنے میں آئی جہاں فرانس کی تمام سیاسی  مذہبی اور صحافتی شخصیات نے پاکستان عوامی تحریک فرانس کی طرف سے ترتیب دیے گئے جشن آزادی کے پروگرام اور گرینڈ افطار ڈنر میں شرکت فراما کر “ہم ایک ہیں “کی مثال قائم کی جس کے لیے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد اعظم اور صدر چوہدری ظفر اقبال مبارک باد کے مستحق ہیں۔
پروگرام کا آغاز قاری عبدالعلی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ منہاج یوتھ لیگ فرانس کے فیضان اسلم اور عامر نعیم نے نعت رسول مقبول پیش کیں۔ یوتھ لیگ کے ہی دو نوجوانوں حسن لیاقت اور فرہاد گلزار نے اردو اور فرنچ میں تقاریر کیں۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض محترم قاری طاہر عباس نے ادا کیے جبکہ امیر یورپ منہاج القرآن انٹرنیشنل علام حسن میر قادری نے پروگرام کی صدارت کی۔شریک پروگرام معززین پیرس میں شامل تھے ۔پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ارشاد کمبوہ اور سینیر رہنما میاں نواز اور سینئر نائب صدر شاہد لنگڑیال پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے کوآرڈی نیٹر چوہدری شاہین اختر چیرمین راجہ علی اصغر ؛پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنما یوسف خان۔حلقہ احباب فرانس کے ملک وقار احمدچوہدری شبیر بھدر جنرل سیکریٹری پاکستان پریس کلب پیرس میاں محمد امجد صدر منہاج میڈیا یورپ راو خلیل احمد کے ساتھ ساتھ امامیہ آرگنائزیشن فرانس۔ کلچرل ایسوسی ایشن پیری فیت فرانس،ورلڈ اسلامک میشن منہاج ویلیل بل  سکیور فرانس اور دوسری تنظیمات کے صدورز اور جنرل سیکرٹریز کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی نے بھر پور شرکت کی اور پاکستان کا قومی تہوار نہایت جوش وجذبے اور عقیدت سے منایا۔
صدر مجلس امیر یورپ منہاج القرآن انٹرنیشل علامہ حسن میرقادری نے خطاب کرتے ہو کہا کہ پاکستان کا قیام یقین محکم کی روشن مثال ہے، ملک کی موجودہ صورتحال کی طرح اس وقت بھی مسلمان قوم چار حصوں میں تقسیم تھی، مگر مسلمانوں کا اپنے قائد کے مشن اور کردار پر اس قدر اعتماداور یقین تھاکہ جس کو سمجھ بھی نہیں آتی تھی ،وہ بھی کہتا تھا کہ یہ شخص جو کہہ رہا وہ سچ اور حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اکنامنک اینڈ سوشل کونسل میں منہاج القران انٹرنیشنل کوخصوصی مشاورت کا درجہ د یاجانا عالم اسلام ، پاکستانی قوم اور خصوصی طور پر ادارہ منہاج القران کے رفقا کیلئے خوشی اور مسرت کا پیغام ہے، یہ سب کچھ منہاج القران کے قائدشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بین المذاہب ہم آہنگی ،قیام امن ،اتحاد ویگانگت کے مشن اور فروغ تعلیم وتدریس کے ذریعے انتہاپسندی اور انسانی حقوق کیلئے شعور بیدار کرنے کی عالمی کوششوں کا نتیجہ ہے ،جو پاکستان ،پاکستانی عوام اور عالم اسلام کیلئے بہت بڑے فخر کی بات ہے۔صدر منہاج سکیور فرانس محمد نعیم چوہدری نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے پاکستان میں جاری فلاحی پرگراموں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں فرانس کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں تنظیموں کے راہنماوں عہدیداروں اور پاکستانی کمیونٹی نے مل کر قومی ترانہ پڑھا گیا۔
منہاج القران فرانس کے قائم مقام صدر رانا محمد اشرف جنرل سیکریٹری حاجی محمد اسلم ؛سیکریٹری فنانس ملک شبیر احمد  میڈیا سیکریٹری عدنان شفقت اور پاکستان عوامی تحریک کی انتظامیہ اور شوری کے سینئر ممبران نے 65 ویں جشن آزادی پاکستان کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ معروف سماجی شخصیت چوہدری صفدر برنالی۔کفایت حسین نقوی ؛چوھدری ممتاز پکھووال اور دیگر نے تاریخی کامیاب پروگرام کے انعقاد پر سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک چوہدری ممد اعظم کو مبارک باد پیش کی۔
تحریر : صاحبزادہ عتیق الرحمان