پیرمحل: اشتہار ی محمد حسین عرف حسینا گادھی پولیس مقابلے میں ہلاک

police encounter

police encounter

پیرمحل:  ڈکیتی راہزنی اقدام قتل میں تھانہ رجانہ تھانہ پیرمحل کو مطلوب اشتہاری محمد حسین عرف حسینا گادھی اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ موضع کوہل میں مقابلہ  ایڈیشنل ایس ایچ تھانہ پیرمحل اشتہاریوں کے ہاتھو ں قتل، تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل ایڈیشنل ایس ایچ او حاجی محمد شریف جوکہ موضع کوہل کے قریب معمول کی گشت پر تھا کہ سامنے فصل کماد میں  تھانہ رجانہ تھانہ پیرمحل کو مطلوب اشتہار ی محمد حسین عرف حسینا گادھی اور اس کے ساتھیوں کو دیکھ کر تعاقب کیا تو اشتہاریوں نے حاجی محمد شریف پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دل کے قریب فائر لگنے سے حاجی محمد شریف موقع پر ہلاک ہوگیا اشتہاری ملزم محمد حسین عرف حسینا اور اس کے ساتھی فصل کماد میں فرارہوگئے  پولیس مقابلے کی خبر سنتے ہی ضلع بھر حرکت میں آگئی اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی کے لیے تعاقب شرو ع کردیا  یادرہے کہ ایس ایچ او تھانہ پیرمحل تعیناتی کے دوران اسی مقام پر کانسٹیبل شہید ہوا اور اس کے جواب میں دو اشتہاری ملزمان کو پولیس نے مقابلے میں پار کررکھا ہے۔