پیرمحل کی خبریں 6/8/2017

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان) یوسی ملکہ میں ملازم ملک محمد نو از سدکال کا جواں سال بیٹاملک محمد وقار اپنے گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق 18سالہ محمد وقار اپنے گھر میں پنکھے کی تار کا کنکشن درست کر رہا تھا کہ اچا نک اس میں کر نٹ آگیا ۔ محمد وقار مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گیا ۔ جو ان موت پر ہر آنکھ اشکبا ر تھی ۔ اسکی نما ز جنا زہ آبا ئی مو ضع سدکال میں ادا کر دی گئی۔

ملکہ (عمر فا روق اعوان )صدر پاکستان مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کو یت چو ہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی کی اپنے دوستو ں کے ہمراہ ضلع بھمبر کے تفریح مقام جنڈی چو نترہ اور دوسرے مقامات کا دورہ ۔ انہو ں نے مختلف خو بصورت مقامات کی سیر کی اور قدرتی نظا روں کو انجو ائے کیا اورخوبصورت مقا ما ت پرتصاویر بنا ئیں ۔ اس مو قع پر ان کے ہمرا ہ چو ہدری نا صر بشیر رو پیری ، چو ہدری عرفان عبداللہ گلیا نہ ، عمر فا ورق اعوان روزنامہ جذبہ اور محسن ضیا ء اعوان دنیا نیو ز تھے۔ بعد میں چو ہدری غضنفر جمشید نے مقا می ہو ٹل میں دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرا نہ دیا ۔