پیپلز پارٹی نے چھانگا مانگا کی سیاست نہیں کی۔ زرداری

Zardari

Zardari

لاہور: (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے مفاہمتی جذبے کو سراہنے کے بجائے فرعونیت کا مظاہرہ کیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں بزرگ جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے دو ہزار آٹھ میں چھانگا مانگا کی سیاست نہیں کی تھی۔ ن لیگ کے پاس اکثریت نہ ہونے کے باوجود پنجاب میں انہیں حکومت بنانے دی لیکن انہوں نے جواب میں فرعونیت کا مظاہرہ کیا۔

صدر زرداری نے کہا بھٹو اور بینظیر کے جیالے ان کی طاقت ہیں، انہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، وہ جب بھی لاہور آئیں گے جیالوں سے ملاقات کریں گے۔