پی سی بی کے الیکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق ہونگے۔ ذکا اشرف

zaka ashraf

zaka ashraf

چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کا انعقاد کیا جائیگا۔ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ میں ہیں۔ ذکا اشرف نے کہا کہ قومی ٹیم کا نیا کوچ اپنی مرضی کی ٹیم مینجمنٹ تشکیل دینا کا مجاز ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پاکستانی کرکٹرز نے ملک کی عزت دا پرلگائی ہے،انکی کسی قسم کی مدد نہیں کرینگے۔