پی پی کی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں: بلاول

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ حکمت عملی کے لئے سر جوڑ لئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جوڑ توڑ اور پارلیمانی سیاست کی پالیسی ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں پیپلز پارٹی جمہوریت ڈی ریل کرنے میں کسی کی مدد نہیں کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی فرالک تالپور، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئندہ الیکشن کے سیاسی اتحاد اور سینیٹ الیکشن پر گفتگو ہوئی۔

اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف بھی امپائر کی انگلی پر چلتے ہیں، آئندہ الیکشن بڑی سیاسی جماعتوں کے لئے انتہائی مشکل ہوں گے۔