چارسدہ: سرکاری سکول کی دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق، 2 زخمی

Wall Fall

Wall Fall

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول میں گرمیوں کی چھٹیوں کی خوشی نے ایک بچے کی جان لے لی، اسکول کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی ہو گئے۔

چارسدہ کے علاقے مفتی آباد گورنمنٹ پرائمری اسکول میں آج گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہوا تو انتظامیہ کے مطابق بچے خوشی سے نہال ہو گئے اور خوشی میں کھیلنے کودنے لگے، اسی دوران کچھ اسکول کی دیوار پر بھی چڑھ گئے لیکن بد قسمتی سے اسکول کی دیوار کا کچھ حصہ گر گیا جس کی زد میں آکر تین بچے زخمی ہو گئے۔

زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔