چارسدہ: سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق

charsadda

charsadda

چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ڈنڈوپل کے قریب بم کو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، پولیس کی موبائیل جیسے ہی جگہ پر پہنچی بم دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔