چار سدہ: اسکول کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 اساتذہ زخمی

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) گورنمنٹ پرائمری اسکول مرزا گان میں چھٹی کے بعد اساتذہ اور طلباء باہر نکلے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے دو اساتذہ عادل جان اور صاحب علی زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی اساتذہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔