چلی : تعلیمی اصلاحات کے حق میں طلباء کا مظاہرہ

protestors

protestors

چلی میں تعلیمی اصلاحات کے حق میں ہزاروں طلبا نے مظاہرہ کیا اس دوران طلبا اور پولیس کے درمیان تصادم  بھی  ہوا ہے دارالحکومت سا نتیا گوکی سڑکوں پر ہزاروں طلبا نے تعلیمی معیار کی بہتری ،فیسوں میں کمی اورآئین میں ترمیم کرکے مفت تعلیم کی فراہمی کو یقنی بنانے کے حق میں مظاہرہ کیا۔
اس دوران طلبا اورسیکیورٹی فورسز کے درمیان تصاد م بھی ہوا، پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس اور واٹرکینن کا استعمال کیا اس دوران مشتعل طلبا نے سیکیورٹی فورسز پر پتھرا بھی کیا۔