چمن: توبہ اچکزئی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 12افراد جاں بحق

chaman

chaman

چمن : (جیو ڈیسک)چمن کے علاقے توبہ اچکزئی کے پاک افغان سرحد ی علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

چمن کے دورافتادہ اور پاک افغان سرحد پر واقع علاقے توبہ اچکزئی میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے بارہ افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، تاہم جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل نہیں کی گئیں ہیں۔