چنے کی بہتر پیداوار کے لیے منظورشدہ اقسام کاشت کی جائیں

chickpeas pk

chickpeas pk

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے فیصل آباد ، جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں چنے کی کاشت 15اکتوبر سے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ منظور شدہ اقسام کا بھی اعلان کر دیاگیا ہے ۔
ادارہ کے ماہرین زراعت کے مطابق جھنگ ، خوشاب ، بھکر ، میانوالی ، لیہ میں چنے کی اقسام سی 44، پنجاب 91، بٹل 98، سی ایم 98،پنجاب چنا 2000، فیصل آباد ، سرگودھا ، ساہیوال ، لاہور کے اضلاع میں بٹل 98، پنجاب 91، نور 91، سی ایم 2000، پنجاب چنا 2000، سی ایم 98،راولپنڈی ، جہلم ، اٹک ، چکوال میں دشت ، پربت، بلکسرونہار، بٹل 98، سی ایم 98، نیفا88کی کاشت 15اکتوبر سے شرو ع کر کے 15نومبر تک مکمل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ بہاولنگر ، بہاولپور ، رحیم یار خان ، مظفر گڑھ کے اضلاع میں چنے کی اقسام سی 44، پنجاب 91، بٹل 98، سی ایم 98کی کاشت کا بہترین وقت یکم اکتوبر سے 31اکتوبر تک ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ فی ایکڑ 25سے 30کلوگرام بیج استعمال کر کے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔