چوہدری عبد المجید آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب

azad kashmir
مظفرآباد: پیپلز پارٹی کے چوہدری عبد المجید آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے چھیالیس ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
پیپلز پارٹی کے چوہدری عبد المجید پینتیس ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوگئے۔ ان کے حریف مسلم لیگ ن کے راجہ فاروق حیدر نے گیارہ ووٹ حاصل کیے۔ چوہدری عبد المجید آزاد کشمیر کے گیارہویں وزیراعظم ہیں۔