چوہدری عرمان انور اور رضوان انور کی قیادت میں وزیر اعظم آزادکشمیرکا شاندار استقبال کیا گیا

بھمبر ( جی پی آئی) چوہدری عرفان انور اور رضوان انور کی قیادت میں وزیر اعظم آزادکشمیر دھندڑ خورد کے مقام پر ساتھیوں کے ہمراہ شاندار استقبال جیالوںکے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے جبکہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

تفصیلات کیمطابق پیپلزپارٹی دھندڑ خورد میں چوہدری عرفان انور اور چوہدری رضوان انور نے اپنے ساتھیوںسائیں محمدعارف،حاجی امجد ،چوہدری عبدالرحمن ،چوہدری ہارون ،چوہدری طارق ،چوہدری مختار اور دیگر درجنوں کارکنان کے ہمراہ وزیر اعظم آزادکشمیر کا برنالہ جاتے ہوئے دھندڑ خورد کے مقام پر والہانہ استقبال کیا وزیر اعظم کو مالا اور پھولوں کے ہار سے لاد یا گیا۔

پھولوں کی منوں پتیاں نچھاور کی گئی جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر رقص کیا اور جئے بھٹو اور جئے عبدالمجید کے نعرے لگائے۔