چیئرمین جسقم بشیر خان کا انتقال، اندرون سندھ سوگ

Bashir Qureshi

Bashir Qureshi

سندھ (جیو ڈیسک)جسقم کے چیئرمین بشیر خان کے انتقال پر اندرون سندھ سوگ منایا جا رہا ہے۔ کاروباری مراکز بند ہیں۔ لاڑکا نہ اور حیدرآباد بورڈ نے نویں جماعت کا پرچہ ملتوی کردیا ہے جبکہ سکھر بورڈ نے دوسری شفٹ میں ہونا والا پرچہ ملتوی کردیا۔جسقم نے بشیر قریشی کے انتقال پر سندھ میں سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد حیدرآبادکے علاقے قاسم آباد اور بھٹائی نگر میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ دادو ، جامشورو، کوٹری اور سن سمیت مختلف شہروں میں بشیرخان کے انتقال پر سوگ میں دکانیں اور مارکیٹ بند ہیں۔

لاڑکانہ بشیر خان کے انتقال پر سوگ ہے اور سیکرٹری تعلیم نے آج نویں جماعت کا ہونے والا انگلش کا پرچہ ملتوی کردیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم کے مطابق اب یہ پرچہ سترہ اپریل کو ہوگا۔حیدرآباد بورڈ نے بھی پرچہ ملتوی کیا ہے۔