چیمپئنز ٹرافی : قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اتوار کو ہوں گے

Azlan Shah Hockey

Azlan Shah Hockey

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کے ٹرائلز اتوار کو نصیر بندہ اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہونگے اور اسی روز ٹیم کا اعلان کردیا جائیگا۔ آٹھ ملکی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ تین دسمبر سے آکلینڈ نیوزی لینڈ میں شروع ہورہاہے۔ آئندہ سال لندن اولمپک کی تیاری کیلئے چیمپئنز ٹرافی کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔
منیجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں تین ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کو ہرانے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہواہے۔ لیکن اس کے ساتھ دورے میں سامنے آنے والی خامیوں کو بھی دور کرنے کی ہر مممکن کوشش کی جارہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مبنی ٹیم منتخب کی جائیگی اور توقع ہے کہ یہی کھلاڑی لندن اولمپک میں بھی شرکت کریں گے۔