چیمپئنز ٹرافی ہاکی: قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

Hockey Camp

Hockey Camp

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنا منٹ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نصیربندہ اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ آٹھ ملکی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ تین دسمبر سے آکلینڈ نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ جس کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ میں پی ایچ ایف نے چوبیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے۔
بائیس کھلاڑیوں نے کیمپ کمانڈنٹ خواجہ جنید کو رپورٹ کردی ہے۔ پینلٹی کارنرماہر سہیل عباس ذاتی مصروفیات اور گول کیپر سلمان اکبر نے ہالینڈ سے واپسی میں تاخیر کے باعث ابھی کیمپ جوائن نہیں کیاہے۔ کھلاڑی کیمپ میں روزانہ دو سیشن میں ٹریننگ کررہے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کا اعلان بیس نومبر کو ایک روزہ ٹرائلز کے بعد کیا جائیگا۔