چین اور روس شامی حکومت کی حمایت سے باز رہیں، ہیلری کلنٹن

hillary clinton

hillary clinton

امریکا (جیو ڈیسک) امریکا کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے چین اور روس کو شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کی حمایت کرنے پر بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ پیرس میں فرینڈز آف سریاکانفرنس سے خطاب میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ شام میں معصوم شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا روس اور چین شامی حکومت کی حمایت کر رہے جس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ ہیلری نے فرینڈز آف سریا کانفرنس میں شریک سو سے زائد ملکوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ چین اور روس پر صدر بشار کی حمایت ترک کرنے پر دباؤ ڈالیں۔