چین : جینگ ڈونگ میں طوفان کے باعث کئی گھر تباہ ہو گئے

china storm

china storm

چین : (جیو ڈیسک) جینگ ڈونگ میں طوفان کے باعث کئی گھر تباہ ہو گئے۔ بد ترین تباہی پھیلاتے طوفان سے ہزاروں لوگ بے گھر اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔تاہم مقامی انتظامیہ کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

چین کے مغر بی حصے میں طوفان کی رفتار ایک سو چونسٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس سے بل بورڈز اور درخت اکھڑ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹو ں میں طوفان کی رفتار بر قرار رہنے کے خدشہ ہیں۔