چین کیخلاف ہاکی سیریز کیلئے اٹھارہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان

pakistan hockey

pakistan hockey

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چین کیخلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے اٹھارہ رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پینلٹی کارنر ماہر سہیل عباس کو انجری کے باعث ڈراپ کرتے ہوئے محمد عمر بھٹہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم اٹھارہ دسمبر کو ہاکی کلب آف پاکستان، کراچی میں رپورٹ کریگی۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق چین کی ہاکی ٹیم انیس دسمبر کو ہہ پاکستان پہنچ رہی ہے۔ ابتدائی دو میچز اکیس اور بائیس دسمبر کو کراچی میں، تیسرا میچ چوبیس دسمبر کو فیصل آباد اور چوتھا میچ پچیس دسمبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔