چین کی بحریہ کے دو جنگی جہازوں کی پاکستان آمد

China Navy Warships

China Navy Warships

کراچی (جیوڈیسک) چینی بحریہ کے 2 جنگی جہاز پاکستان پہنچ گئے ، چینی جنگی جہاز پاکستان بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔

پاکستانی بحریہ کے ساتھ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے چینی بحریہ کے 2 جنگی جہاز آج پاکستان پہنچے ۔ ترجمان پاک بحریہ دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ دنوں ملکوں کی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

ترجمان بحریہ کے مطابق چینی بحریہ کے حکام پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشقیں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی بنے گی۔