ڈبلیوبی اے کے صدر نے عامر خان کاری میچ کا مطالبہ تسلیم کرلیا

aamir khan

aamir khan

ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر گلبرٹو مینڈوزا نے برٹش باکسر عامر خان کا لیمونٹ پیٹڑسن سے ری میچ کا مطالبہ مان لیا ہے۔ مینڈوزا کے مطابق ٹائٹل فائٹ متنازعہ ثابت ہوئی ہے اور مقابلے کے دوران واشنگٹن کمیشن کا رویہ قوانین کے خلاف رہاہے۔
عامر اور پیٹرسن کی ٹائٹل فائٹ میں ججز جارج ہل والیری ڈورسیٹ نے ایک سوتیرہ ایک سوبارہ سے پیٹرسن اورنیلسن ویسکوئز نے ایک پندرہ ایک سودس سے عامرکو فاتح قرار دیا۔ ریفری نے ساتویں اور بارہویں رائونڈ میں عامر خان کا ایک ایک پوائنٹ کاٹ لیا ،اور وہ ایک پوائنٹس سے ڈبلیوبی اے اور آئی بی ایف سپرلائٹ ویٹ ٹائٹل سے محروم ہوگئے۔
عامر خان نے گذشتہ روز ٹوئٹر پر فائٹ کی وڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص جج جارج ہل سے رابطہ کررہا ہے۔ ساتویں رانڈ میں ہل کے اسکور کارڈ میں ردوبدل کرکے پیٹرسن کے حق میں کیا گیا ہے۔